6ماہ سے بند دکان کو 41ہزار کا بل موصول مالک نفسیاتی مریض بن گیا

6ماہ سے بند دکان کو 41ہزار کا بل موصول مالک نفسیاتی مریض بن گیا

لاہور(پ ر )اسلا م پورہ کے رہائشی جاوید اکرام ولد محمو د افضل کی چھ ماہ سے بند دکان پر لیسکو انتظامیہ نے اکتالیس ہزار روپے کا بجلی کا بل بھجوا دیا جس پر دکاندار پر غشی کے دورے اور ذہنی مرض میں مبتلا ہو گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ جاوید اکرم جس کی دکان عالمگیر روڈ پر واقع ہے جس کو بشیر احمد سے خریدا گیا اور دکان گزشتہ چھ ماہ سے بند پڑی ہے بل صحیح کروانے کے لیے سائل نے لیسکو ہیڈ آفس کے کئی روز چکر لگائے تاہم داد رسی نہ ہوسکی ۔

جس پر سائل ذہنی امراض میں مبتلا ہو گیا ہے سائل نے لیسکو افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی دکان کا بل ختم کیا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...