رائیونڈ میں پارکوں کی صفائی کے نام پر دیہاڑیاں لگائی جا رہی ہیں،عمران تھیم

رائیونڈ میں پارکوں کی صفائی کے نام پر دیہاڑیاں لگائی جا رہی ہیں،عمران تھیم

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے رہنما عمران جٹ تھیم نے کہا کہ شہر میں پارکوں کی دوبارہ صفائی کے نام پر لاکھوں کی دیہاڑیاں لگائی جا رہی ہیں،سب سے بڑی پارک ارشد کالونی میں ہے جس کی تیاری میں تقریباً 70لاکھ روپے خرچ ہوئے اس پارک کوبچوں کے کھیلنے کی بجائے جانوروں کی چراگاہ بنا دیا گیا۔پارک میں ناکارہ جھولے کسی وقت بھی حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں پورے پارک میں جنگلی بوٹی،کوڑا کرکٹ کی بھرمار سے تعفن پھیلا رہتا ہے ۔انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پارک میں پانی چھوڑدیتی ہے جو کہ قریبی گلیوں سے ہوتاہوا لوگوں کے گھروں میں داخل ہوجاتاہے۔انہوں نے کہا پارک کے اندر کھلے مین ہول بچوں کے لیے حادثہ کاسبب بن سکتے ہیں اس موقع پر سابق کونسلر جہانگیر کا کہنا ہے کہ پارک کے اندرجو 10لاکھ روپے کے جھولے لگائے گئے ہیں بالکل ایسے ہی جھولے میں نے 18ہزار روپے میں اپنے سکول میں لگوائے تھے ۔ اس شہر میں 98کروڑ کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کے باوجود عوام کے مسائل جوں کے تو ں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...