عوامی رکشہ یونین کا چالانوں کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

عوامی رکشہ یونین کا چالانوں کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

لاہور (کامرس رپورٹر) عوامی رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کے ظالمانہ چا لانوں اور ٹریفک وارڈنز کے رکشہ ڈائیوروں پر تشدد ،ہتک آمیز رویے اور سٹینڈوں کی عدم دستیابی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت عوامی رکشہ یونین کے قائمقام چیئرمین ذیشان اکمل نے کی۔احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے شرکت کی جو ٹریفک پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔عوامی رکشہ یونین کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ ذیشان اکمل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں شہرمیں فوری طور پر سٹینڈ فراہم کئے جائیں ٹریفک وارڈنز کا رویہ مہذب بنا کر چا لانوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 24گھنٹے کے بعد کیمپس پل پر ہزاروں رکشہ ڈرائیور مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...