یونائیٹڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کا داتا صاحب پارک بھاٹی گیٹ میں فری میڈیکل کیمپ

یونائیٹڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کا داتا صاحب پارک بھاٹی گیٹ میں فری میڈیکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر یونائیٹڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام داتا صاحب پارک بھاٹی گیٹ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کا مقصد یہ تھا کہ نشہ اور ٹی بی کے مریضوں کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ کرایا اور ان کو ایچ آئی وی ایڈز کے بارے معلوم دی جائیں۔ نشہ کیلئے استعمال شدہ سرنج استعمال کرنے سے ایچ آئی وی کا ایڈز پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے اور پھر ایچ آئی وی ایڈز کے مریض کو قوت مدافعت میں کمی کی وجہ ٹی بی کا مرض بھی ہو سکتا ہے۔ کیمپ میں ڈاکٹر شکیل نے بہت سے مریضوں کو چیک کیا اور میڈیسن دی، ارم شہزادی نے 50 نشہ کیلئے ٹیکہ لگانے والوں کے زخموں کی مرہم پٹی کی۔

۔۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ممبر پراونشل نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی حکومت پنجاب اکمل اویسی پیرزادہ اور ایڈووکیٹ محمد حسیب، خالد میو انجم، رافعیہ بھٹی اور محمد فاضل بھٹی نے کیمپ میں میڈیس لینے آنے والے مریضوں کو ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں آگاہی دی اور ان کو بتایا کہ لاہور میں چار گورنمنٹ کے ہسپتالوں میں ایچ آئی وی ایڈز کا علاج بالکل فری ہوتا ہے جن میں نمبر 1 سید میٹھا ہسپتال، 2 میو ہسپتال، 3 سروس ہسپتال، 4 جنال ہسپتال شامل ہیں۔ رافعیہ بھٹی نے کیمپ میں آنے والے لوگوں کو ایڈز سے بچاؤ کے طریقے بتائے اور ان کو ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش، صابن اور شیمپو کے تحفے دیے تاکہ یہ لوگ خود کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں۔ایڈز سے بچاؤ ممکن ہے صرف احتیاط کی ضرورت ہے، غیرمحفوظ جنسی تعلقات سے، غیر ٹیسٹ شدہ خون کے انتقال سے، استعمال شدہ سرنج سے، سرنج کے ذریعے منشیات کے استعمال سے،استعمال شدہ اورخون آلود اوزاروں کے استعمال سے۔ ان احتیاط کو مدنظر رکھ کر صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے۔