امریکی مساجد کو دھمکی آمیز خطوط تشویشناک ہیں،پیر اعجاز ہاشمی

امریکی مساجد کو دھمکی آمیز خطوط تشویشناک ہیں،پیر اعجاز ہاشمی

لاہور(خبر نگار خصوصی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مساجد کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی انتہاپسندی اور نفرت تباہی کا باعث ہوگی،مسلمانوں کے خلاف دنیا بھر میں نفرت پھیلانے والوں اور اسلام کو نقصان پہنچانے والوں کا سرپرست اور سہولت کار امریکہ ہی ہے۔ جس نے دنیا بھر میں نفرت کی آگ لگا رکھی ہے۔ مختلف وفود سے ملاقات میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اسلام امن بھائی چارے اور دوسرے مذاہب کو تسلیم کرنے والا مذہب ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ جیسے لوگ مسیحیت میں اور کچھ انتہا پسند مسلم ممالک پائے جاتے ہیں مگر ان کی بنیاد پر کسی بھی مذہب کے بارے میں رائے قائم کرنا درست نہیں ہوگا۔ چونکہ کوئی بھی الہامی مذہب انتہا پسندی کا درس نہیں دیتا۔ اس حوالے سے ہمیں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جو نفرت انتخابی مہم امریکہ کے صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ نے اسلام ، مسلمانوں اور دیگرقومیتوں کے خلاف پیدا کی ہے۔ اس کے اثرات یقیناًخطر ناک ہوں گے۔ جس کے تدارک کے لئے عالمی برادری کو اقدامات کرنے چاہیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مذہبی اور سیاسی انتہا پسندی اور اپنی رائے کو دوسروں پر ٹھونسنے کی روش نے دنیا بھر سے سکون چھین لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...