حکمرانوں کا اپنا ہی ایم پی اے دن دیہاڑے لٹ گیا،صمصام علی

حکمرانوں کا اپنا ہی ایم پی اے دن دیہاڑے لٹ گیا،صمصام علی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ لاہور جیسے شہر میں حکمرانوں کا اپنا ہی ایم پی اے دن دیہاڑے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا، ایم پی اے کے لٹنے سے حکمرانوں کے گڈگورننس کے دعوے جھوٹے نکلے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج ہے ، شہری اپنی قیمتوں چیزوں ، موٹرسائیکلوں ، گاڑیوں ، زیورات اور گھریلوں سامان سے محروم ہو رہے ہیں ،لاہور شہرمیں جرائم میں بے حداضافہ ہو چکا ہے ، پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، انہوں نے کہاکہ پولیس چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام نظر آرہی ہے ،وزیراعلیٰ صرف نعرے اور بھڑکیں لگاتے ہیں لیکن گراؤنڈ میں کوئی کام نظر نہیں آ رہا ۔

،(ن) لیگ اپنے درباریوں کہنے پر سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہے ،انہوں نے کہاکہ غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہی ہے دوسری طرف حکمرانوں کی عیاشیوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہو رہی ،سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ تحریک انصاف کو جب بھی موقع ملا عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائیگا اور کرپشن مین ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا۔اوکاڑہ سے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے جیتنے والی خواتین ارم شہزادی اور مہمونہ شریف کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہاکہ آئندہ الیکشن میں اوکاڑہ سے تحریک انصا ف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، انہوں نے کہاکہ عوام (ن) لیگ کی پالیسیوں سے سخت مایوس ہو چکے ہیں اور سارا بجٹ لاہور پر خرچ کیا جارہا ہے ،(ن) لیگ کی حکومت کی ترجیح میں ایجوکیشن اور تعلیم نہیں بلکہ سڑکیں اور پل ہیں،پنجاب میں جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ،عوا م چوروں اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں اور ان کاکوئی پرسان حال نہیں۔سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ(ن) لیگ کی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں حکومتی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے کو فوری واپس لے ،پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ، مہنگائی اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافے نے پنجاب حکومت کی تبدیلی کے دعوے کی کلی کھول دی، انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان مذاق بن کر رہ گیا ہے ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد حکومت نے عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ کا تحفہ دے دیا ہے ، بچے بغیر ناشتے کے سکولوں میں جانے پر مجبور ہوگئے ہیں، جبکہ (ن) لیگ کے تنخواہ دار درباری سب اچھے کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...