البیراک ویسٹ مینجمنٹ کا یونین کونسلوں میں ورکرز کے لیے تربیتی پروگرام

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کا یونین کونسلوں میں ورکرز کے لیے تربیتی پروگرام

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام مختلف یونین کونسلز میں ورکرز کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز حسین چوک ، گلبرگ کے علاقہ میں ایسے ہی ایک تربیتی سیشن کا اانعقاد کیا گیا جس میں البیراک کمیونیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سینٹری سٹاف کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر دیا گیاجبکہ روزمرہ امور کے دوران ورکرز کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بھی بات چیت کی گئی۔ تربیتی سیشن میں ورکرز کی دلچسپی نے اختتام میں سماں باندھ دیا ۔ سیشن نے مختصرثقافتی میلے کی شکل اختیار کرلی، ورکرز ساز و آواز سے جادو جگاتے رہے۔ڈھول پر رقص بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ورکرز نے البیراک ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دن بھر فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد اس سرگرمی نے انھیں دوبارہ تازہ دم کر دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...