جانوروں کی افزائش کیلئے اسٹیرائیڈز کا استعمال عام ہو تا جارہا ہے،ڈاکٹر مرادراس

جانوروں کی افزائش کیلئے اسٹیرائیڈز کا استعمال عام ہو تا جارہا ہے،ڈاکٹر ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار خبر کے مطابق باڈی بلڈنگ کرنے والے انسانوں کے بعد جانوروں کی افزائش اور قوت بڑھانے کے لیے اسٹیرائیڈز ادویات کے استعمال عام ہو تا جارہا ہے۔ بظاہر دودھ اور گو شت کی پیداور میں اضافے کی غر ض سے دیئے جانے والی ممنوعہ میڈیسن جانوروں کی صحت کے لیے بھی مضر ہے۔بکروں ، چھتروں ،گائے اور بھینسوں کو اسٹیرائیڈز دیے جانے کا زیادہ تر استعمال لاہور کے گر دونواح نواحی علاقو ں اور جنوبی پنجاب میں دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں سے پنجاب ،سندھ ، بلو چستان اور سر حد میں مذکورہ جانوروں ،گوشت اور دودھ کی سپلائی بڑی مقدار میں کی جارہی ہے۔

۔

لائیو سٹاک اور محکمہ صحت اس غیر قانونی دھندہ کے خلاف دانستہ طورپر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ پاکستان میں ملنے والی اسٹیرائیڈز ادویات کی خریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے مافیا کا کاروبار بند ہو سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...