مسلم ویلفیئرسوسائٹی مدینہ کالونی گلشن راوی کاماہانہ اجلاس

مسلم ویلفیئرسوسائٹی مدینہ کالونی گلشن راوی کاماہانہ اجلاس

لاہور(پ ر) مسلم ویلفیئر سوسائٹی کو منظم اور فعال بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سوسائٹی کے ممبران کو اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہو گا، عوام کے فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم ویلفیئر سوسائٹی مدینہ کالونی گلشن راوی لاہور کے صدر محمد اسلم انصاری نے سوسائٹی کے منعقدہ ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے علاقے میں 20 فلیکس لگوانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پریس سیکرٹری محمد شہزاد چوہان، سینئر نائب صدر مہر منظور احمد، پریس سیکرٹری فہیم جٹ ، نائب صدر عدنان بٹ، آفس سیکرٹری عمر فاروق، فنانس سیکرٹری محمد یونس چوہان، چیئرمین ظفر علی، طارق اسماعیل اور دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...