تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھا جائے گا،بابر مونگا

تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھا جائے گا،بابر مونگا

رائیونڈ (نمائندہ پاکستان) مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری بابر مونگا نے کہاکہ مرکزی انجمن تاجروں کا ہرممکن تحفظ اور کسی بھی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑ ا انجمن تاجران اپنے ایجنڈے کے مطابق شہر کے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ہمیشہ تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہے جبکہ بڑھتی ہوئی تجاوزات بے ہنگم ٹریفک ،امن و امان جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

جس کو بھی جلد حل کرلیا جائیگا وزیر اعلیٰ پنجا ب ریلوے پھاٹک ،قصور روڈ پر فلائی اوور ہیڈ برج تعمیر کروا رہے ہیں وہ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران سے کررہے تھے اس موقع پر یوسی چیئرمین میاں مبشر حسین ،حبیب اللہ خان ،میاں صفت الہٰی ،طارق گوگا،شوکت خاں ،ندیم خاں ،ندیم زرگر ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزیدکہاکہ فلائی اوور کی تعمیر کے ساتھ ہی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہوجائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...