حضرت صابر شاہ ولی ؒ و ناصر شاہ ولیؒ کے عرس کے سلسلہ میں محفل میلاد

حضرت صابر شاہ ولی ؒ و ناصر شاہ ولیؒ کے عرس کے سلسلہ میں محفل میلاد

لاہور(پ ر)دربارحضرت صابر شاہ ولی ؒ ، ؒ عقب بادشاہی مسجد، فورٹ روڈمیں حضرت صابر شاہ ولی ؒ و ناصر شاہ ولیؒ کے عرس کے سلسلہ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت پیر سیّد ناظم حسین شاہ نے کی۔محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔حافظ مرغوب احمد ہمدانی،علی رضا کاظمی،عبدالوہاب مدنی،مقصود احمد گوگا،سجاد بری،حشمت علی قنبرنے نعت پیش کی۔

،بابا غلام محی الدین اور طلہٰ حسنین نے ہدیہ نعت پیش کی۔جبکہ پیر سیّد علی رضا فضل شاہ ،سجادہ نشین حضرت بابا فضل شاہ ولیؒ نوانکوٹی،پیر سیّد نفیس الحسن بخاری ،سجادہ نشین مخدوم جہانیاں جہانگردآف اُوچ شریف،مخدوم پیر سیّد جگنوں شاہ قلندر،سجادہ نشین حضرت لٹاں والی سرکار،پیر ایس اے جعفری،علامہ سیّد وقارالحسنین نقوی،منظور کاظمی،بابا غلام محی الدین قادری قلندری اور پیر سیّد جاوید علی شاہ ،سجادہ نشین حضرت پیر وارث شاہؒ مہمان خصوصی تھے۔جبکہ احمد منہاس نے نقابت کے فرائض انجام دئیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...