سمگلروں کے خلافسخت کارروائی عمل میں لائی جائے،شیخ عبدالمنان

سمگلروں کے خلافسخت کارروائی عمل میں لائی جائے،شیخ عبدالمنان

لاہور ( پ ر ) حکومت ڈالر ، سونے اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ کے مرتکب جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، سمگلنگ ملک کی معیشت کو تبا ہ کرنے کا سب سے بڑا سبب بن رہی ہے، سمگلنگ کے باعث ڈالر کی قیمت1ماہ کے دوران 108.30روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ہارڈ وئیر مرچنٹ ایسو سی ایشن کی کسٹم اوراینٹی سمگلنگ کمیٹی کے چیئرمین شیخ عبدالمنان نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ سمگلنگ میں دن بدن اضافہ کی وجہ سے بزنس اور تجارت بری طرح متاثر ہو رہی ہے ،سمگلنگ کے باعث ایمانداری سے ٹیکس اور امپورٹ ڈیوٹی ادا کرنے والے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ، انہو ں نے کہا کہ سمگل شدہ اشیاء کی قیمت امپورٹ ڈیوٹی ادا کرنے والوں سے بہت سستی ہوتی ہے ۔

جسکی وجہ سے سمگل شدہ اشیاء سستی ہونے سے دھڑا دھڑ فروخت ہو رہی ہیں جبکہ ٹیکس اور امپورٹ کی جانے والی اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے فروخت نہیں ہو پارہیں، اسکی وجہ سے سمگلر جہاں قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہے وہاں ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کا سبب بن رہے ہیں ، انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سمگلنگ کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...