بادشاہی مسجد لاہور میں’’انٹر نیشنل محفل حسن قرات11دسمبر کو ہو گی

بادشاہی مسجد لاہور میں’’انٹر نیشنل محفل حسن قرات11دسمبر کو ہو گی

لاہور(خبر نگار خصوصی)تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں مولانا سید عبدالخبیر آزادخطیب بادشاہی مسجد لاہور (چیئر مین مجلس علماء پاکستان) نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ 11دسمبر بمطابق 11 ربیع الاول بروز اتوار بعد نماز مغرب عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں’’انٹر نیشنل محفل حسن قرات ،،محکمہ مذہبی امور پاکستان کے زیر اہتمام اور محکمہ اوقاف پنجاب کے تعاون سے ہو رہی ہے ، جس میں بیرون ممالک سعودی عرب ،مصر، ملائیشیا ،انڈو نیشیا، ترکی ، ایران، بنگلہ دیش سے عالمی شہرت یافتہ معروف اور جید قراء کرام شرکت کر رہے ہیں،اس بابرکت محفل قرائت میں تمام اہل اسلام سے گذارش ہے کہ اس میں شریک ہوں اور اپنے قلوب کو منور فرمائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...