ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے ڈکیتیاں یہ کیسی گڈ گورننس ہے،نوشین حامد

ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے ڈکیتیاں یہ کیسی گڈ گورننس ہے،نوشین حامد

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ایوان وزیر اعلی کے سامنے ڈاکوؤں کے ناکے گڈگورنس کا پول کھولنے کے لئے کافی ہیں۔ ایوان وزیر اعلی اور گورنر ہاؤ س کے سامنے ڈکیتیاں تو کسی دور میں نہیں ہوئیں ۔ ارکان اسمبلی کا دن دیہاڑے لٹ جانا حکومتی کارکردگی ظاہر کرتا ہے ۔لاہور میں روزانہ ان گنت وارداتیں حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ۔ مسلم لیگ ن کے دور میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ انسانی حقوق کا تحفظ کرنے میں حکومت بری طرح ناکام ہوگئی ۔ پاکستان انسانی بہبود پر وسائل خرچ کرنے کے حوالے سے ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس کے مطابق 138نمبر سے 147 پر چلا گیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں کے اخراجات شاہانہ ہیں ، وہ شاہی طرز پر زندگی بسر کرتے ہیں لیکن انسافی فلاح وبہود پر حکومت توجہ نہیں دیتی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...