ختم نبوت موومنٹ کا اجلاس،تحفظ ناموس رسالت کنونشن پر غور

ختم نبوت موومنٹ کا اجلاس،تحفظ ناموس رسالت کنونشن پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ پنجاب کا ایک اہم اجلاس سیکرٹری جنرل علامہ محمد یونس حسن کی زیر صدارت دارالعلوم جامعہ حنفیہ لبرٹی مارکیٹ میں ہوا جس میں مولانا اسد اللہ فاروق نقشبندی ، مولانا الطاف الرحمن گوندل ،حافظ شعیب الرحمن، قاری عبدالرشید، مولانا اسلم صدیقی ، مولانا قاری تنویر حسین محمدی، مولانا عاصم مخدوم ، مولانا ابراہیم حنفی سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں کل بروز اتوار صبح 10 بجے دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ لاہور میں منعقد ہونے والے تحفظ ناموس رسالت کنونشن کے انتظامات اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے حتمی شکل دے دی گئی تحفظ ناموس رسالت کنونشن سے مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے ، مولانا فضل الرحیم اشرفی،مولانا عبدالرؤف فاروقی، پیر سیف اللہ خالد، مولانا عبدالرؤف ملک،علامہ یونس حسن ، مولانا الطاف الرحمن گوندل ، حافظ شعیب الرحمن ، مولانا اسد اللہ فاروق نقشبندی، مولانا محمد عاصم مخدوم اور دیگر علماء شرکت و خطاب کریں گے۔