علماء کا چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیوں کو دینے کے خلافتحریک چلانے کا اعلان

علماء کا چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیوں کو دینے کے خلافتحریک چلانے کا ...

لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور تحفظ ختم نبوت جماعتوں جے یو آئی، جے یو پی، جماعت اسلامی، جماعت الدعوۃ،جمعیت اہلحدیث ،جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ اور علماء و مشائخ اہلسنت کے علماء و خطباء نے ملک بھر کی مساجد میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی قادیانیت نوازی کی شدید مذمت کی اور چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیوں کو دینے کے مجوزہ اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو خبردارکیاکہ چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیوں کو دیے گئے تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔نیزلاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان ختم نبوت علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا کہ اسلامیات اور عربی کے مضامین قادیانی ٹیچر کے پڑھانے پر عدم پابندی دین دشمنی ہے حکومت پنجاب اپوزیشن کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے اس ضمن میں فوری قانون سازی کرکے قادیانیوں کے عربی و اسلامیات پر پابندی عائد کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...