سراج الحق نے سینئر وزیر ہوتے ہوئے بھی ہیلی کاپٹر وصول نہ کیا،امیر العظیم

سراج الحق نے سینئر وزیر ہوتے ہوئے بھی ہیلی کاپٹر وصول نہ کیا،امیر العظیم

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے بلاول بھٹو کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے کہ سراج الحق 37بار ہیلی کاپٹر کے مزے لے چکے ہیں۔امیر العظیم نے کہا کہ بلاول بھٹو کو جماعت اسلامی کی لیڈر شپ کو اپنی پارٹی کی طرح قیاس نہیں کرنا چاہئے۔سراج الحق نے خیبر پختونخواہ کے سینئر منسٹر ہوتے ہوئے بھی کبھی ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ سراج الحق نے زلزلہ کے دوران چترال کے سفر میں ایک بار فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کیا تھا وہ بھی اس لئے کہ وہاں تک پہنچنے کیلئے کوئی زمینی راستہ نہیں تھا اور ایک کچی سڑک بھی زلزلہ کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوگئی تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...