کرپشن کیخلاف ایک مقدمہ سپریم کورٹ ‘ دوسرا عوامی عدالت میں لڑ رہے ہیں‘ شاہ محمود

کرپشن کیخلاف ایک مقدمہ سپریم کورٹ ‘ دوسرا عوامی عدالت میں لڑ رہے ہیں‘ شاہ ...

ملتان(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف ایک مقدمہ عدالت میں لڑ رہے ہیں تو دوسرا مقدمہ عوامی عدالت میں ہے چند روز میں حقیقت عوام کے سامنے آ جائے گی ۔ ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال ہے پاک افواج دہشتگردی کیخلاف مصروف عمل ہیں فرقہ واریت کی وجہ سے ملک افراتفری میں مبتلا ہے یکجا ہو کر ملک میں امن(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

و امن کو بحال کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذتہ روز سورج کنڈ روڈ پر میڈیا سے گفتگو اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر 100افراد کوعمراہ کے ٹکٹ دئیے گئے جبکہ جماعت اہلسنت کے رہنا علامہ فاروق خان سعیدی اور علامہ سعید احمد فاروقی کو انکی دینی خدمات کے اعتراف میں عمرہ کے اعزازی ٹکٹ دئیے گئے۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمرہ ٹکٹ حاصل کرنیوالے خوش نصیب بارگاہ الٰہی میں ملکی ترقی و امن کے لئے خصوصی دعا کریں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ اس موقع پر ایم پی اے جاوید اختر انصاری، رانا عبدالجبار، عون عباس بپی و دیگر شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...