سول سرونٹس رولز 93ء میں ترمیم کا نوٹفکیشن جاری
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی حکومت کی ہدایت پراسٹیمبلشمنٹ ڈویژن نے سول سرونٹس(سنیارٹی) رولز1993ء میں ترمیم کانوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے تمام صوبوں اورضلع حکومتوں کوآگاہ کردیاہے کہ ترمیم کے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
تحت مختلف پیشہ وارانہ گروپوں یاسروسزسے تعلق رکھنے والے سول سرونٹس جنہیں ہائرپوسٹ پرپروموشن کے لیے منتخب کیاجائے گاتوان کی سنیارٹی ترقی سے فوری نچلے گریڈکی ریگولرتقرری کی تاریخ سے ہوگی جہاں تاریخ تقرری ایک ہوگی وہاں جوعمرمیں سینئرہوگاوہ سینئرتصورکیاجائے گاجوسول سرونٹس کسی دوسرے پیشہ وارانہ گروپ میں پروموشن کے لیے آپشن دیں گے وہ ترقی کے بعد سنیارٹی میں اس گروپ کے افسروں سے جونےئرتصورکیے جائیں گے‘ ترمیم بارے ضلع حکومتوں نے وفاقی وصوبائی محکموں کے سربراہان کوبھی آگاہ کردیاہے۔
ترمیم نوٹفکیشن