پاکستان کو بھارت یا اسرائیل نہیں، کرپٹ حکمرانوں ، سیاستدانوں سے خطرہ ہے ، جمشید دستی

پاکستان کو بھارت یا اسرائیل نہیں، کرپٹ حکمرانوں ، سیاستدانوں سے خطرہ ہے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک سروشہید،کوٹ سلطان (نامہ نگار پاکستان عوامی راج پارٹی کے سر براہ و ایم این اے حلقہ این اے 178مظفر گڑھ سردار جمشید احمد خان دستی نے چوک سرورشہید میں پارٹی دفتر کا افتتاح کیا اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے جمشید احمد خان دستی نے کہا کہ پاکستان کو بھارت یا اسرائیل سے خطرہ نہ ہے پاکستان کو کرپٹ ، لٹیرے حکمرانوں اور سیاست دانوں سے خطرہ ہے ۔ پانامہ لیکس پر عدالت میں ڈرامہ چل رہا ہے کوئی احتساب نہیں ہو گا نوازشریف اور زرداری کو عوامی عدالت میں(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
پوچھا جائے کہ یہ دولت کہا ں سے آئی مظفر گڑھ ، ملتان ، ڈیرہ غازیخان کا ریونیو لاہور پر خرچ کیا جا رہا ہے ڈرامے باز وزیر اعلیٰ پنجا ب فوٹو سیشن کی بجائے مظفر گڑھ اور چوک سرورشہید کی غریب عوام کو پینے کا صاف پانی اور صحت کی سہولیات فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہنجرا ، کھر ، قریشی ، گیلانی سب لٹیرے ہیں یہ عوام کی خدمت کرنے کی بجائے عوام کو اپنے ڈیروں پر بلا کر ان کی تذلیل کرتے ہیں ۔ اگر یہ عوام سے مخلص ہیں تو میری طرح عوام کے درمیاں کیوں کھڑے نہیں ہوتے چوک سرورشہید سے تبدیلی کے نام پر رانا گروپ نے ووٹ لیے اور اب چیئرمینی کیلئے ہنجرا ہاؤس کے چکر لگا رہے ہیں یہ سیاست دان بتائیں کہ چوک سرورشہید کو تحصیل کا درجہ اور عوام کو سوئی گیس کب ملے گی ۔ جمشید دستی نے کہا کہ وہ 17دسمبر کو چوک سرورشہید میں صفائی کیمپ لگائیں گے اور جھاڑدیکر خود صفائی کریں گے ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ امان رسول خان دستی، ملک عمران کالرو ، سعید احمد قریشی و دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے ۔