چیئرمین وائس چیئرمین کا انتخاب، میونسپل کمیٹی علی پورمیں حکومتی آزاد امیدوار مدمقابل

چیئرمین وائس چیئرمین کا انتخاب، میونسپل کمیٹی علی پورمیں حکومتی آزاد ...

سیت پور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں الیکشن کمیشن کی طرف سے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے الیکشن کا شیڈول آتے ہی میونسپل کمیٹی علی پور میں حکومتی اور آزادگروپوں میں زبردست مقابلے کی توقع۔ میونسپل کمیٹی علی پور میں ایم این اے عاشق حسین گوپانگ کی طرف سے سید غضنفر مرتضیٰ شاہ جب کہ آزاد گروپ کے چوہدری اعجاز حسین سرور کو صوبائی وزیر بیت المال و سوشل ویلفئیر سیدہارون سلطان بخاری (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

اور خضر حیات گوپانگ سابق تحصیل ناظم کی حمایت حاصل ہے۔ حکومتی گروپ کے پاس مخصوص سیٹوں کے الیکشن کے بعد 17جبکہ چوہدری اعجاز حسین کے پاس 15کونسلر کا دعوی موجود ہے۔ ایم این اے عاشق حسین گوپانگ نے جنرل کونسلر وارڈ نمبر 1منور حسین بخاری کے پیش کردہ اپنے وارڈ کے عوام کی طرف سے دس مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے صورتحال اور بھی گھمبیر ہو گئی ہے۔جب کہ منور بخاری اپنے وارڈ میں موجود مسجد بہار مدینہ کو واہ گذار کرانے کے مطالبے پر ڈٹ گئے ہیں۔ اس موقع پر منور بخاری کے انکار کی صورت میں حکومتی گروپ کو شدید سیاسی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس حوالے سے منور بخاری کا کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات ہیں جن کو میرے وارڈ کے عوام نے گذشتہ دنوں ایم پی اے سید سبطین رضا کے سامنے رکھے تھے جہنوں نے اس وقت تمام مطالبات کو تسلیم کیا اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی تھی کہ دس دنوں کی مہلت دیں تاکہ آپ کے وارڈ کے یہ مسائل حل کر اد وں گا۔لیکن گذشتہ رات ان کے گروپ لیڈر عاشق حسین گوپانگ نے علی پارک میں منور بخاری کے سامنے انکے مطالبات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ جس پر منور بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن میں وہ اپنااور اپنے دوستوں کا ووٹ اپنے دوستوں کی مشاورت سے کسی بھی گروپ کو دے سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں منور بخاری نے کہا کہ مسجد بہار مدینہ عرصہ دراز سے موجود ہے۔ حکومتی گروپ نے مسجد کا نام لکھنے اور اس میں میلاد منانے میں بذریعہ پولیس رکاوٹ ڈال رکھی ہے۔ اس موقع پر منور بخاری کے ہمراہ ریاض حسین شاہ۔امجد حسین گوپانگ۔ فیاض حسین ڈوگر۔ غلام نازک سانگی۔ مولوی حضور بخش۔ چوہدری محمد طارق۔ رحم علی۔ محمد عامر۔ جام اختر حسین۔ بشیر احمد بوہڑ۔ اور استاد جام ریاض موجود تھے۔

چیئرمین وائس چیئرمین

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...