واپڈا ٹاؤن سکینڈل میں اہم ریجنل عہدیدار کے ملوث ہونے کے انکشاف پر ہائیڈرویونین عہدیداروں میپکو ملازمین میں تشویش ‘ کارروائی کا مطالبہ

واپڈا ٹاؤن سکینڈل میں اہم ریجنل عہدیدار کے ملوث ہونے کے انکشاف پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر )واپڈا ٹاؤن پلاٹ سکینڈل میں ہائیڈرو یونین کے اہم ریجنل عہدیدار کے ملوث ہونے کے انکشاف پر ہائیڈرو یونین کے دیگر عہدیداروں اور میپکو (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ‘ ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ ایک اہم عہدیدار کی اہلیہ نے واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی سے قیمتی گاڑی لے رکھی تھی جو نیب کو واپس کر دی گئی ہے ‘ اس کے علاوہ بے ضابطگیوں سے لیا گیا پلاٹ بھی نیب کو واپس کر دیا گیا ہے ‘ یہ صورتحال تشویشناک ہے ‘کیونکہ واپڈا ملازمین نے اپنے یونین رہنماؤں پر اعتماد کیا ‘مگر جو انکشافات ہو رہے ہیں وہ تکلیف کا باعث ہیں ‘ ان رہنماؤں نے ہائیڈرو یونین کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا ٹاؤن سکینڈل میں ملوث چند عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے ‘نیب سے بھی اپیل ہے کہ میرٹ پر کارروائی کرتے ہوئے واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے بعد تحقیقات کی جائیں۔واپڈا ٹاؤن سکینڈل میں اہم ریجنل
عہدیدار کے ملوث ہونے کے انکشاف
پر ہائیڈرویونین عہدیداروں میپکو
ملازمین میں تشویش ‘ کارروائی کا مطالبہ
ملتان (سٹاف رپورٹر )واپڈا ٹاؤن پلاٹ سکینڈل میں ہائیڈرو یونین کے اہم ریجنل عہدیدار کے ملوث ہونے کے انکشاف پر ہائیڈرو یونین کے دیگر عہدیداروں اور میپکو (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ‘ ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ ایک اہم عہدیدار کی اہلیہ نے واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی سے قیمتی گاڑی لے رکھی تھی جو نیب کو واپس کر دی گئی ہے ‘ اس کے علاوہ بے ضابطگیوں سے لیا گیا پلاٹ بھی نیب کو واپس کر دیا گیا ہے ‘ یہ صورتحال تشویشناک ہے ‘کیونکہ واپڈا ملازمین نے اپنے یونین رہنماؤں پر اعتماد کیا ‘مگر جو انکشافات ہو رہے ہیں وہ تکلیف کا باعث ہیں ‘ ان رہنماؤں نے ہائیڈرو یونین کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا ٹاؤن سکینڈل میں ملوث چند عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے ‘نیب سے بھی اپیل ہے کہ میرٹ پر کارروائی کرتے ہوئے واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے بعد تحقیقات کی جائیں۔