عدم ادائیگی پر تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان کی بجلی 3روز سے منقطع، ڈلیوری کیلئے آنیوالی خاتون کو عملہ کا جواب، رکشہ میں بجے کی پیدائش

عدم ادائیگی پر تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان کی بجلی 3روز سے منقطع، ڈلیوری کیلئے ...

کوٹ سلطان(نامہ نگار) واپڈا لیہ نے تحصیل ہسپتال کی بجلی گزشتہ 3یو م سے عدم ادائیگی پرمنقطع کر رکھی ہے جس پر ہسپتال میں شیڈول کے مطابق ہونے والے تمام آپریشن ملتوی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کر دیئے گئے ، رات کے اوقات میں اندھیرے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ،گزشتہ شب بیٹ وساوا خان والا کا رہائشی محنت کش شیرمحمد اپنی بیوی کو ڈلیوری کے لئے ہسپتال لایا مگر عملہ نے بجلی نہ ہونے پرمریضہ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال یا نجی ہسپتال لے جانے کا مشورہ دیا ،شیر محمد اپنی بیوی کو رکشہ میں نجی ہسپتال لے جا رہا تھا کہ اس کی بیوی نے رکشہ میں بچے کو جنم دے دیا ،جس پر ورثا ء اور شہریوں محمد عزیز ،غلا م رسول ،ارسلان احمد،محمد بلال ،غلام عباس بھاہ ،مشتاق احمد،ریاض احمد،محمدطارق،شہر یار اور دیگر نے شدید رد عمل کا مظاہرہ کر تے ہوئے ڈی سی او لیہ اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،ایم ایس ڈاکٹر عامر جاوید نے کہا کہ ہسپتال کے فنڈز نہ ہونے سے بل جمع نہیں ہو سکا ،جلد جمع کروادیا جائے گا ،ایس ڈی او واپڈا محمدشریف بگٹی نے کہا کہ بل جمع ہونے تک بجلی بحال نہیں کی جائے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...