ینگ ڈاکٹرز نے سنٹرل انڈکشن پالیسی مسترد کردی 7دسمبر کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان

ینگ ڈاکٹرز نے سنٹرل انڈکشن پالیسی مسترد کردی 7دسمبر کو لاہور سمیت صوبہ بھر ...

ملتان(وقائع نگار)وائی ڈی اے پنجاب نے سنٹرل انڈکشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے 7 دسمبر 2016ء کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہیے وائی ڈی اے پنجاب (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کی جنرل کونسل سنٹرل کو نسل میٹنگ لاہور میں ہوئی جس میں صوبہ بھر سے وائی ڈی اے عہدیدار شریک ہوئے7دسمبر کو لاہور میں جیل روڈ سے گورنر ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی وائی ڈی اے میٹنگ میں مطالبات کئے گئے کہ تمام ایڈھاک و کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کیا جائے۔2013ء میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ڈاکٹروں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایڈجسٹ کیا جائے۔ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے ڈیوٹی اوقات کار مکس کئے جائیں۔صحت کے تمام زیر التواء منصوبے مکمل کئے جائیں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو دوران ڈیوٹی سکیورٹی فراہم کی جائے اور دی جانے والی سزاؤں بارے قانون سازی کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...