حکومت کی نیت ٹھیک نہیں‘ قوم کیساتھ مذاق کیا جا رہا ہے‘ پرویز الٰہی

حکومت کی نیت ٹھیک نہیں‘ قوم کیساتھ مذاق کیا جا رہا ہے‘ پرویز الٰہی

ہیڈراجکاں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہے ، حکمرانوں کو آمرانہ طرز عمل ترک کرنا ہوگا ، حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ، قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے ، مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے ، روپے کی گردش میں کمی حکمرانوں کے اقتصادی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں ، عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیاگیا ہے ،ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی وزیرا(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

عظم وسابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ٹیل والا کے مسلم لیگ (ق) کے سرکردہ راہنما میاں اختر علی ضیاء رہائشی 113ڈی بی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ بنیادوں پر سٹیٹ بنک کی رپورٹ حکمرانوں کے دعوؤں کی نفی ہے ، حکومت قرضوں سے نجات کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ، بلکہ ڈنگ ٹپاؤ کی پالیسی پر گامزن ہے ، جبکہ عوام مہنگائی کے بے قابو جن کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں ، اور حکومت کو کوس رہے ہیں ۔وفد میں ماسڑمحمد ارشد، ندیم ارشاد چودھری ، مقصود چیمہ، چودھری مزمل ، قاضی بشیر ،شہزاد جتالہ، بھی شامل تھے ۔

پرویز الٰہی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...