نشتر ہسپتال میں زیر علاج مریض میں ڈینگی بخار کی تصدیق،رواں سال صوبہ میں2478مریض مرض میں مبتلا پائے گئے

نشتر ہسپتال میں زیر علاج مریض میں ڈینگی بخار کی تصدیق،رواں سال صوبہ ...

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں زیر علاج مریض میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے تونسہ شریف کے رہائشی32سالہ اصغر ولد نذیر کو آئسولیشن وارڈ نمبر27میں داخل کروایا گیا تھا جبکہ پہلے سے زیر علاج دو مریضوں پیرووال(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

(خانیوال)کے رہائشی25سالہ ذیشان اور میا چنوں کے رہائشی17سالہ اسامہ کی ڈینگی بخار کی ٹسٹ رپورٹس نیگٹو آئی ہیں۔ذیشان کانگو بخار کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔دریں اثناء رواں سال صوبہ پنجاب میں2478مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے جس میں2303مریض اسلام آباد کے ہیں یکم جنوری2016 سے لیکر اب تک صوبہ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شعبہ میں 5980 مریضوں کو داخل کروایا گیا ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے شبہ میں صوبہ کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں لائے گئے12 مریضوں میں سے8 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...