معذوروں کا عالمی دن آج منایا جائے گا،تقریبات شروع

معذوروں کا عالمی دن آج منایا جائے گا،تقریبات شروع

ملتان،رحیم یار خان(سٹی رپورٹر،بیورو نیوز)ملتان سمیت ملک بھر میں آج معذور افراد کا عالمی دن منایا جائے گا ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی سماجی تنظیموں کے علاوہ سول سوسائٹی کے زیراہتمام معذور افراد سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ آج بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور ریلیاں نکالی جائیں گی اس ضمن میں گذشتہ روز چیمبر آف کامرس اور سول (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے زیراہتمام چیمبر آف کامرس کے دفتر سے کلمہ چوک تک عالمی دن کے حوالے سے واک کی گئی جس کی قیادت چیمبر آف کامرس کے نائب صدر شیخ فضل الہی نے کی اور واک میں معذور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر اعجاز شاہ، طاہرہ نجم بھی ہمراہ تھے دریں اثناء چیمبر آف کامرس اور سول سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے زیراہتمام معذورخواتین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ معذور افراد خود کو الگ تصور نہ کریں اپنی ہمت اور جذبہ سے سرشار ہو کر حالات کا مقابلہ کریں ۔علاوہ ازیں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے کیک بھی کا ٹا گیا ۔دریں اثناء ایوان صنعت وتجارت ملتان کے نائب صڈر شیخ فضل الہی نے کہاہے کہ خطہ کے خصوصی افرادخود کو تنہا نہ سمجھیں بلکہ معاشرے میں رہنے والا ہر فرد آپ کا خیر خواہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم سی سی آئی میں ؛سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز کے اشتراک سے عالمی یوم خصوصی افراد کے موقع پر منقدہ تقریب سے خظاب کرتے ہوئے کیا ا سموقع پر زاہدحمید قریشی ، سید اعجاز شاہ ،محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی ، طاہر نجم ۔زہرہ سجاد زیدی ، رابعہ شہزاد ، فرید مغیث اے شیخ ، مرزا علی احمد۔ خرم جاوید ، سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہاہے کہ خصوصی افراد معاشریکا اہم حصہ ہیں جن کی تعلیم و تربیت کرکے ان کی بہترین صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے انہوں نے کہاہے کہ خصوصی افراد کی تربیت کرنے والے ادارے خدمت خلق کر رہے ہیں جن کو کبھی نظر انداز نہی کیا سکتا اس موقع پر خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔علاوہ ازیں خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کی شرکت کے بغیر معاشرے کی ترقی کا خواب ادھورا ہے انہیں فعال اور سودمند شہری بنانے کے لئے تربیت کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے اس صورت میں ہم سے زیادہ ملک وقوم کی خدمت میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان افراد کے اندر چھپے جذبے کو اجاگر کیا جائے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع دیا جائے، ساتھ ہی ایسے مواقع پیدا کئے جائیں جن سے ان افراد میں خود اعتمادی کا جذبہ پروان چڑھ سکے‘‘۔ ان خیالات کا اظہار خصوصی افراد کی بحالی کے لئے قائم شدہ ادارہ ’’فزیو‘‘ کے زیراہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سہ روزہ تقریبات اور فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب کے شرکاء نے اظہار خیال کے دوران کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن چوہدری محمد سلیم، سماجی وسیاسی رہنما امیراللہ شیخ، ڈائریکٹر حج ملتان ریحان کھوکھر، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر کلیم شاہ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ میاں غفور، سٹی لائنز کلب کے صدر طارق عمر چوہدری، صدر فلور مل ایسوسی ایشن نواب لیاقت خان، ذیشان نذیر، ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر شامل تھے ۔

معذور افراد،عالمی دن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...