دکھ کی گھڑی میں تنہا نہ چھوڑنے پراہل علاقہ کے احسان مند ہیں،باسط سلطان بخاری

دکھ کی گھڑی میں تنہا نہ چھوڑنے پراہل علاقہ کے احسان مند ہیں،باسط سلطان بخاری

سلطان پور(نامہ نگار)ہم حلقہ کے ووٹروں اوردوستوں کے احسان مند ہیں جنہوں نے دکھ کی گھڑی میں ہمیں تنہا نہیں چھوڑا، لاکھوں لوگوں کا مخدوم سید عبداللہ شاہ کی رسم قرآن خوانی پر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ہم سے بے لوث محبت کرتے ہیں حلقہ کے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے دکھ سکھ میں شریک رہیں گے امید کرتے ہیں کہ حلقہ کے بزرگ ہمیں اپنی الاد کی طرح پیار دیں گے،عہد کرتے ہیں کہ حلقہ کے عوام اوردوستوں کو اپنے مرحوم والد مخدوم سید (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

عبداللہ شاہ کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کااظہار ایم این اے سید باسط سلطان بخاری،صوبائی وزیر سید ہارون سلطان بخاری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کیا اس موقع پرچیئرمین میاں ابوذر غفاری ،سماجی شخصیت ملک خیرمحمد کھلنگ،چیئرمین ارشد مشتاق کھلنگ،ڈاکٹر صابر حسین ملک،میاں محمدیاسر عرف بھولا سئیں،ملک ایاز احمد کھلنگ،ملک محمد حسین کھلنگ،میاں غلام عباس،ملک سجاد حسین کھلنگ،سردار اسلم خان بلہ،ڈاکٹر زاہد حسین ڈینہ بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...