وزیر اعلیٰ کے دورہ ملتان کے موقع پر متوقع روٹس پر صفائی کیساتھ تجاوزات خاتمے کیلئے بھی خصوصی اقدامات
ملتان(خبرنگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے گذشتہ روز دورہ ملتان کے موقع پر متوقع روٹس پر صفائی کے ساتھ تجاوزات ہٹانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جاتے رہے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بھانجے کی گذشتہ روز شاہی عیدگاہ میں قرآن (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
خوانی کے حوالے سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ٹاؤنز کی طرف سے روٹ کو کلیئر کرنے کیلئے خصوصی سٹاف تعینات کیا گیا تھا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ کی آمد کی اطلاع ملتے ہی عملہ صفائی اور ٹاؤنز کے ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں اور متوقع روٹس پر ہنگامی انتظامات شروع کردیئے گئے دریں اثنا چاروں ٹاونز نے میٹرو بس روٹ اور حسین آگاہی کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے سامان قبضے میں لے لیا ہے۔