حلقہ سے جہالت کا خاتمہ‘ تعلیمی ادارے اپ گریڈ کیے جائینگے‘ طاہر اقبال چودھری

حلقہ سے جہالت کا خاتمہ‘ تعلیمی ادارے اپ گریڈ کیے جائینگے‘ طاہر اقبال چودھری

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما ورُکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے شعبہ تعلیم پر بھرپور توجہ دے رکھی ہے اور وزیرا علیٰ پنجاب میاں محمدشہبا ز شریف نے حلقہ169میں متعدد سکو لوں کی اپ گر یڈیشن کے لیے کئی ملین روپے فنڈجاری کردیئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے عوامی مرکز میں معز زین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

موقعہ پر چیئرمین چودھری افضال یوسف ، چیئرمین چودھری بابر منظور دُوگل ، وائس چیئرمین سجاد خاں کھچی ، راجہ فدا حسین ، چیئرمین قا ضی حمید الحسن ودیگربھی موجود تھے انہوں نے میرے حلقہ میں پانچ سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری ہوئی جن میں چک نمبر پا نچ ڈبلیوبی میں گورنمنٹ مڈل بوائز سکول ، چک نمبر47ڈبلیوبی میں گورنمنٹ مڈل گرلز سکول ، امی پور میں گورنمنٹ گرلز پرائمری چک نمبر172ٹھینگی میں گورنمنٹ گرلزسکول اور گورنمنٹ پرائمری سکول شامل ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ سے جہا لت کا خاتمہ کرنے کے لیے اور علاقہ بھر میں تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا.

طاہر اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...