حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے‘ اعجاز الحق

حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے‘ اعجاز الحق

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عملی اقدامات کرے اور آل پارٹیز کانفرس بلا کر کشمیر کے حوالے سے قومی پالیسی وضع کی جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ،کشمیر کمیٹی کا فعال رکن و ممبر قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے تحریک آزادی جموں کشمیر کے زیر اہتمام قومی مجلس مشاورت میں شرکت کرنے کے بعد سینئر صحافی و کالم نگار میاں میر احمد مستانہ(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

سہروردی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اعجاز الحق نے مزید کہا کہ کسی بھی اہم مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا بہت بڑا رول ہوتا ہے۔عالمی میڈیا کو چاہیے کہ وہ بھر پور طریقے سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کرے تاکہ پوری دنیا کے سامنے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اور بربریت بے نقاب ہوں۔کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ہم کسی صورت کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ہم امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے۔بھارت پر عالمی دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔کشمیریوں کے جذبہ شہادت کو دیکھ کر بھارتی فوج بے بس ہو گئی ہے۔

اعجاز الحق

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...