بجلی لوڈ شیڈنگ دورانیہ نصف نہ ہوسکا‘ گیس کی بندش سے گھریلو امور متاثر

بجلی لوڈ شیڈنگ دورانیہ نصف نہ ہوسکا‘ گیس کی بندش سے گھریلو امور متاثر

ملتان، وہاڑی، کوٹ ادو(سٹاف رپورٹر، نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نصف کرنیکے حکومتی احکامات پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا، گیس کی بندش سے گھریلو امور متاثر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے تفصیل کیمطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ‘حکومتی احکامات کے مطابق لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تاحال نصف نہ کرنے پر صارفین سراپا احتجاج بن گئے ہیں ‘ صارفین کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

دورانیہ نصف کرکے 3گھنٹے اور دیہات میں 4گھنٹے کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ایک ماہ سے زائد ہونے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہو سکا ‘ صارفین نے وزیر اعظم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہیوہاڑی سے بیورو رپورٹ+نا مہ نگار کیمطابق گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلو خواتین اور تاجر طبقہ پریشان ہیں اور انکی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں ، گھریلوخواتین سمیر ا علی ، کنول بی بی ، عظمت بی بی ، امبرین بی بی ، شریفاں بی بی ، اکبری بیگم ، محمدعادل، شبیر احمد ، شعیب احمد ، ارشدعلی ، محمد عمر ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ سوئی گیس والوں نے گیس کی لوڈشیڈنگ میں ہوشر با اضافہ کرکے عوام کو پریشان کردیا ہے اور گھریلو خواتین نے بتایا کہ ہمارے بچے اور سربراہ صبح سویرے بغیر ناشتہ کیے اپنے اپنے کا موں پر جانے پر مجبور ہیں اوررات دس کے بعد اگر کوئی مہمان گھر میں آجائے تو اس کے لیے کھانا وغیرہ بھی تیار نہیں کرسکتے ہیں اور لکڑیوں کے دھوئیں نے ہماری آنکھیں خراب کردی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے خاوند روزانہ لڑائی جھگڑا کرنے لگے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گیس کی لوڈشیڈنگ خاتمہ کیا جا ئے۔ کوٹ ادو سے نامہ نگار کیمطابق شہر بھر میں گیس کی لوڈ شیڈ نگ بلانا غہ اور متواتر جا ری ہے خا ص طو ر پر کھا نے پکا نے کے اوقات میں تو گیس بلکل نہیں ہو تی شو ہر حضرا ت با سی کھا نا دیکھ کر بیو یو ں کو باتیں سنا نا شر وع کر دیتے ہیں آئے روز کے لڑا ئی جھگڑوں سے بچے پر یشا ن رہتے ہیں،شہر یو ں محمد عمرا ن ،حفیظ ،محمد ذکی ،ارشا د ،اعجا ز احمد ،محمد افضل سیا ل و دیگر نے کہا ہے کہ گیس نہ ہو نے کی وجہ سے گھر وں لڑا ئی جھگڑے معمو ل بن گئے ہیں اور ہما رے بچے کچھ کھا ئے پیئے بغیر ہی سکو ل جا نے پر مجبو ر ہیں جس سے بچے مختلف نفسیا تی اور جسما نی بیما ریوں کا آسان شکا ر بنتے ہیں۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...