بنیادی سکیل 20 کے افسروں سے 5 دسمبر تک این ایم سی کیلئے درخواستیں طلب
رحیم یارخان(بیورونیوز)ایف بی آرنے بنیادی سکیل نمبر20کے افسروں سے5دسمبرتک این ایم سی کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔تمام ریجنل ایف بی آرافسران کوآگاہ کردیاگیا(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
۔تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر106واں نیشنل منیجمنٹ کورس 23جنوری 2017ء سے نیشنل منیجمنٹ کالج لاہور میں شروع ہونے کرنے کافیصلہ کیاگیاہے جس کے لیے ایف بی آرنے بنیادی سکیل نمبر20کے افسروں سے 5دسمبر2016ء تک درخواستیں طلب کرلی ہیں بنیادی سکیل نمبر20سے بنیادی سکیل نمبر21میں ترقی پانے کے لیے ہرافسرکویہ کورس لازمی کرناہوتاہے اس سلسلہ میں بہاولپور سمیت تمام ریجنل حکام کوآگاہ کردیاگیاہے۔