صادق آباد،میئر ،چیئرمین ضلع کونسل کیلئے حکومتی امیدواروں کے درمیان جوڑ توڑ شروع

صادق آباد،میئر ،چیئرمین ضلع کونسل کیلئے حکومتی امیدواروں کے درمیان جوڑ توڑ ...

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)مےئر ،چےئرمین ،ضلع کونسل اور چےئرمین بلدیہ کیلئے شیڈول کے اعلان کیساتھ ہی مختلف گروپوں کے مابین حکمران جماعت مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے جو ڑ توڑ شروع ہو گئے ہیں اراکین اسمبلی نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ اپنے پسندیدہ امیدوار وں کو دلانے کیلئے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقاتیں شروع کر رکھی ہیں پیپلزپارٹی کی طرف سے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

چےئرمین ضلع کونسل رحیم یارخان کے عہدہ کیلئے پہلے ہی مخدوم سید علی محمود کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے ابھی تک چےئرمین ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے چےئرمینوں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے چےئرمین بلدیہ صادق آباد کے عہدہ کیلئے صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق اور ممبر قومی اسمبلی سردار ارشد لغاری گروپوں کے مابین محاذآرائی جاری ہے چوہدری محمد شفیق کی طرف سے حافظ عبدالرزاق کو چےئرمین بلدیہ کے عہدہ کیلئے مسلم لیگ ن کے اکثریتی گروپ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ایم این اے سردار ارشد لغاری ،سابق ایم پی اے سردار اظہر لغاری ، سابق صوبائی وزیر چوہدری شوکت داؤد کی طرف سے سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد کو چےئرمین بلدیہ کے عہدہ کیلئے ٹکٹ دلانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے ضلع رحیم یارخان میں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے چےئرمینوں کے امیدواروں کے فیصلہ کیلئے ملک کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد منیرکو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کرنے کیلئے اختیارات سونپ دئیے گئے ہیں چوہدری محمد منیر کی طرف سے چاروں تحصیلوں اور ضلع کونسل کے چےئرمینوں کیلئے ابتدائی سفارشات تیار کر کے وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے متحارب دھڑے اپنے اپنے امیدواروں کی نامزدگی کیلئے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ،ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز ، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین سے رابطے کر کے ٹکٹ کے حصول کیلئے کوشش کر رہے ہیں جبکہ مقامی سطح پر چےئرمین بلدیہ کے عہدہ کیلئے امیدوارمیاں بشیر احمد اور حافظ عبدالرزاق اپنے قائدین کے علاوہ کونسلروں سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...