پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں منعقد کنونشن میں شرکت کیلئے پارٹی وفود لاہور روانہ‘ اختلافات کے باعث کئی عہدیدار نہ جا سکے

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں منعقد کنونشن میں شرکت کیلئے پارٹی وفود ...

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان پیلز پارٹی کے لاہور میں منعقدہ یوم تاتیس کے سلسلے میں منعقد کنونشن میں شرکت کے لئے ملتان سے پیپلز پارٹی کے وفود لاہور روانہ ہو گئے ہیں جس میں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

پاکستان پیپلز پارٹی ملتان کے کارکنان و عہدیداران بھی موجود تھے جن میں چوہدری محمد حسین ارائیں ، سلیم الرحمن میو، مرزا نزیر بیگ ، ملک بشیر احمد ، اللہ بخش ، علی شاہ مہدی ، طارق شاد۔ وحید الحسن ، جانباز بھٹہ ، ملک ذوالفقار ،بھٹہ ،فرمان امان اللہ ، حاجی طاہر ، ایوب انصاری ، نزیر کاٹھیا، رمضان کمبوہ ، جمیل بھٹی سمیت دیگر شامل تھے پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والے یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے گذشتہ روز جنوبہ پنجاب کے عہدیداروں کو مدعوں کیا گیا تھا جس کے گاڑیاں صبح سویرے ملتان سے روانہ ہوئی تنظیمی عہدیداروں کی آپس میں تلخیوں اور اختلافات کے باعث کئی عہدیدار کنونشن کے لئے روانہ نہ ہو سکے جس پر پی پی پی کے ملتان رہ جانے والے کارکنوں نے نعرہ بازی کی اور اس سلسلے میں کل بروز اتوار احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

یوم تاسیس دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)ضلعی چیئرمین مظفرگڑھ کافیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب نے4بجے سہ پہر صوبائی اراکین اسمبلی وممبرقومی اسمبلی مظفرگڑھ کوطلب کرلیا۔ممبرقومی اسمبلی ملک سلطان ہنجرا،صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیارہنجرا،ضلعی چیئرمین کے امیدوار ملک قاسم ہنجراکے ہمراہ لاہورروانہ۔تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے آج سہ پہر4بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ضلع مظفرگڑھ کے تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی وعہدیداران کوہنگامی طورپرلاہورطلب کرلیاہے۔کوٹ ادوسے ممبرقومی اسمبلی وہنجراگروپ کے قائدملک سلطان محمودہنجرا،صوبائی رکن اسمبلی حلقہ پی پی251کوٹ ادووصوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیارہنجرا،ہنجراگروپ کے ضلعی چیئرمین کے امیدوار ملک غلام قاسم ہنجراکے ہمراہ لاہورروانہ ہوگئے ہیں جبکہ ضلع بھرسے ہارون سلطان بخاری،عاشق گوپانگ،آبادڈوگر،ذیشان گرمانی،حمادنوازٹیپو،مرتضیٰ رحیم کھر،عامرطلال گوپانگ،میاں عمران قریشی،سبطین بخاری وغیرہ بھی لاہوروانہ ہوگئے۔ہنجراگروپ سے ملک غلام قاسم ہنجرا،بخاری گروپ سے ماریہ بتول بخاری،گوپانگ گروپ سے عمرگوپانگ،ڈوگرگروپ سے عون آبادڈوگرضلعی چیئرمین شپ مظفرگڑھ کے امیدوارہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...