ڈہرکی ، سنارکے بیٹے کو لوٹ کر قتل کرنیوالے 2ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک

ڈہرکی ، سنارکے بیٹے کو لوٹ کر قتل کرنیوالے 2ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی(نامہ نگار) معروف سنارکے بیٹے کواغواکرکے چاندی سونا اور نقدی لوٹ کر بے دردی سے قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے مسافرکوچ کولوٹنے کے دوران مبینہ طورپرپولیس مقابلہ میں ہلاک کردیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق چارروزقبل سکھرسے اپنی دوکان کیلئے 180تولہ چاندی ایک تولہ سونا لیکر ڈہرکی آنیوالا نوجوان کاشف علی پٹھان راستہ میں گم ہوگیا تھا جسکے اغوا کیئے جانے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
کے شعبہ میں سونار کی دوکان پرکام کرنے والے ایک ملازم خالدٹریلی کوشک کی بنیاد پرگرفتار کیا گیا تھا اور پولیس کی دوران تفتیش ملزم نے جرم کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ڈہرکی کے ٹیکسی ڈرائیورشریف کوبھر لالچ میں آ کرکاشف علی پٹھان سے 180تولہ چاندی ایک تولہ سونا اور 30ہزارروپے نقدی لوٹ کراسکا گلا دبانے کے بعد گولیاں مارکرقتل کرکے کموں شہید کے مقام پر گنے کی فصل میں اسکی لاش کودفن کیا ہے جس پر پولیس نے کموں شہیدکے قریب رینی کینال کے مقام پر گھنے کے کھیتوں سے زمین میں دفن کیئے ہوئے نوجوان کی لاش کو برامد کرلیا اوراوباڑوتھانہ پردونوں ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ رات دیر گئے قتل اور لوٹ مار میں ملوث دونوں ملزمان سنجرپورکے رہائشی خالد ٹریلی اور ڈہرکی کا رہاشی ٹیکسی ڈرائیور شریف کوبھرکو پولیس نے مبینہ طورپرایک پولیس مقابلہ میں گولیاں مارکر ہلاک کردیا گیا ہے اور پولیس نے اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان سرحد کے مقام پرمسافر کوچ لوٹ رہے تھے پولیس سے انکی مدبھیڑ ہوگئی جس کے نتیجہ میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔