ڈیڈیکشن ڈالنے پر سینکڑوں صارفین کا عدالت سے رجوع‘ حکم امتناعی لے لیا

ڈیڈیکشن ڈالنے پر سینکڑوں صارفین کا عدالت سے رجوع‘ حکم امتناعی لے لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈیڈیکشن ڈالنے پر سیکڑوں صارفین نے عدالت سے رجوع کرلیا‘ بتایا گیا ہے کہ میپکو کے ایس ڈی اوز کی طرف سے بند یا خراب میٹروں پر سیکڑوں و ہزاروں یونٹ ڈیڈیکشن کی مد میں ڈال کر بھاری بل بھجوانے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پر سیکڑوں صارفین نے عدلیہ سے رجو ع کرلیا ہے اور بلوں کی ادائیگی کے خلاف حکم امتناعی لے لئے ہیں ‘صارفین کا کہنا ہے کہ میپکو عملہ رشوت نہ دینے پر میٹر کو خراب قرار دے دیتا ہے اورایس ڈی اوز بھاری جرمانہ ڈال دیتے ہیں اس بارے میں میپکو کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چور صارفین کو ہی جرمانے کئے جارہے ہیں اور اگر کوئی صارف میپکو اہلکارو ں کے خلاف بے ضابطگی کی شکایت کرتا ہے تو انکوائری کے بعد مذکورہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ‘ اس سلسلے میں متعدد اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...