ملتان پولیس کا2اشتہاریوں سمیت متعدد جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری ، منشیات و اسلحہ برآمد کرنیکا دعویٰ

ملتان پولیس کا2اشتہاریوں سمیت متعدد جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری ، منشیات و ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار )پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم کامران سے 08لیٹر شراب دیسی ،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم عمران سے 125گرام چرس ،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم احمد احسن سے 05لیٹر شراب دیسی ،پولیس تھانہ صدر شجاعباد (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
نے ملزم محمد سعید سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم تنویر الحسن سے رپیٹر معہ 02کارتوس،جبکہ پولیس تھانہ اللہ ڈیوایا سے پسٹل 30بور معہ 03گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم لیاقت کو آکڑا جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 2980/-روپے برآمد کر کے،جبکہ پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزمان جعفر ، ساجد ، غلام مصطفی، آصف ، فیاض ، مظہر ، شاہد ، اللہ بخش اور اقبال کو جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 12000/-روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزمان جعفر اور غضنفر کو آتش بازی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد اویس کو لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم آفاق کو موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم ذوالفقار اور ملزمہ فرزانہ بی بی کو شراب کے نشہ کی حالت میں غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم محمد سلیم کو موٹرسائیکل پر بوگس نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران112نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں421نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے104موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے02اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے02ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔
گرفتاریاں،دعویٰ