غربت اور جھگڑوں سے تنگ خواتین سمیت 6 افرادکا اقدام خودکشی
ملتان(وقائع نگار) غربت اور جھگڑوں سے تنگ آکر خواتین سمیت 6 افراد کی خودکشی کی کوشش نشتر ہسپتال داخل کروا دیا گیا تفصیل کیمطابق حافظ جمال روڈ ملتان کی رہائشی نازیہ بی بی کا خرچہ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )مانگنے پر خاوند ندیم کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر خاوند نے مبینہ طور پر اسے ڈانٹ دیا جس سے وہ دلبرداشتہ ہو گئی اور زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کرنیکی کوشش کر ڈالی پرانا شجاعباد روڈ فاروق پورہ کے رہائشی محمد اشرف کی 25 سالہ بیوی شہزادی نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشہ ہو کر بلیچنگ پی لیا گلگشت کے رہائشی طارق کی بیوی نے گندم کی گولیاں جلیل آباد کے رہائشی وحید کی 35 سالہ بیوی اسماء نے مشین کا تیل پی کر اور لیہ کی رہائشی بی بی عائشہ نے خاوند کے مظالم سے تنگ آ کر گندم کی گولیاں کھا کر خودکشی کرنیکی کوشش کر ڈالی جبکہ پاک گیٹ کے رہائشی 16 سالہ شان نے والد محمد شاہد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر بلیچنگ پی کر خودکشی کی کرنیکی کوشش کر ڈالی متاثرہ تمام افراد کو تشویشناک حالت میں نشتر داخل کروا دیا گیا۔
اقدام خودکشی