خانیوال اور منکیرہ میں سرچ آپریشن 2اشتہاریوں سمیت20افراد گرفتار

خانیوال اور منکیرہ میں سرچ آپریشن 2اشتہاریوں سمیت20افراد گرفتار

خانیوال،منکیرہ(بیورو نیوز،نامہ نگار)پولیس اور حساس اداروں نے خانیوال اور منکیرہ میں سرچ آپریشن کرکے20افراد کو گرفتار کرلیا گزشتہ روز پولیس تھانہ صدر خانیوال اور حساس اداروں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

نے نواحی گاؤں90 دس آر میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا اور دوران آپریشن پولیس نے 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیااور منشیات بھی برآمد کرلی ۔ گرفتار افراد سے تفتیش کیلئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔گذشتہ رات ایس ایچ او رفاقت ورک کی سربراہی میں پولیس تھانہ منکیرہ کی بھاری نفری نے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کیا اس دوران دو اشتہاری ملزمان سمیت 9 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا دوران تفتیش دو ملزمان عمران اور ارشد سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور اور ایک بندوق ڈبل بیرل برآند ہوئے دو ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کر دیئے جبکہ دیگر مشکوک افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

سرچ آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...