پولیس حسب معمول سوئی رہی،ایک ہی روز چوری ڈکیتی کی 25وارداتیں

پولیس حسب معمول سوئی رہی،ایک ہی روز چوری ڈکیتی کی 25وارداتیں

ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس کے دعویٰ دھرے کے دھرے رہ گئے شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کا سلسلہ تھم نہ سکا گزشتہ روز بھی شہری چوری اور ڈکیتی کی25وارداتوں میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے جبکہ پولیس صرف مقدمات درج کرکے سکون کا سانس لینے کا مظاہرہ کرنے لگی پولیس ڈیٹا کے مطابق تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقے میں اسمعیل کی جیب سے15ہزار روپے اور موبائل فون نامعلوم چور نے چوری کرلئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں اقبال کی موٹر سائیکل نامعلوم (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

نے چوری کرلی تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں عبدالکریم کے گرھ سے5نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر طلائی زیور مالیتی50ہزار روپے کے چھین کر فرار ہوگئے اسی تھانے کے علاقے میں سبطین سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر27ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قطب پور کے علاقہ میں محمد سلمان کا آٹو رکشہ اور خالد پرویز کا موٹر سائیکل نامعلوم چوروں نے چوری کرلیا تھانہ کینٹ کے علاقے میں عبدالغفار کی موٹر سائیکل اور حسن خان کا لیپ ٹاپ مالیتی46ہزار400روپے نامعلوم چوروں نے چوری کرلیا۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نزہت کی موٹرسائیکل نامعلوم چور نے چوری کرلی تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں محمد ارشد کی موٹر سائیکل،غلام ربانی کی موٹر سائیکل،صدیق زمان کی موٹر سائیکل نامعلوم چوروں نے چوری کرلی ہے۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے معظم نیاز کا موبائل فون اور ساجد حیدر کی موٹرسائیکل نامعلوم چوروں نے چوری کرلی ہیے۔تھانہ بستی ملوک میں محمد جاوید اقبال کی موٹر سائیکل عنایت حسین نے چوری کرلیا جبکہ اسی تھانے کے علاقے میں اسماعیل کا کا کوائلز ٹرانسفارمر اور سردار علی کی4بکریاں،گائے ایک جھوٹی4مسلح افراد کھول کر فرار ہوگئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں حبیب خان کا51کارٹن سرف4نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں محمد حنیف کی34کارٹن نامعلوم چورچوری کرکے لے گیا تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں محمد شہزاد کی بیگم سے نامعلوم چور پرس،فون چوری کرکے لے گیا تھانہ دولت گیٹ کے علاقے محمد عارف سے2نامعلوم مسلح افراد50ہزار روپے چھین کرلے گئے جبکہ تھانہ دولت گیٹ کے علاقے محبوب احمد کی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گیا پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف صرف مقدمات درج کرکے اپنا فرض ادا کردیا جبکہ مسروقہ کی برآمدگی کے حوالے سے تاحال کوئی خاص اقدام نہ کیا گیا ۔

چوری ڈکیتی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...