بنک کھاتے دار کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان سے جواب طلب

بنک کھاتے دار کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ...

ملتان(نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بنک ملازمین کی جانب سے ایف آئی اے افسران کے ساتھ مل کر بنک کھاتیدارکو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے ملتان سے 10 دسمبر کو جواب (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

طلب کرلیاہے۔ فاضل عدالت میں ملتان کے ملک غلام مرتضیٰ نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ زمیندارہ کرنے کے ساتھ کاروبارکرتاہے اور ملکی بنک کے ابدالی روڈ برانچ میں اکاؤنٹ کھول رکھاہے جس میں بڑے پیمانے پر رقوم کا تبادلہ ہوتارہتاہے۔اس بنک کے مینجراوراسسٹنٹ مینیجرآپریشن وسیم احمد قریشی نے بنک میں فراڈ کیا جو سامنے آنے پر خود کوبچانے کیلئے اس کے اکاؤنٹ میں بڑی رقم ہونے کی وجہ سے اس کو ملوث کرنے کی کوشش کی اورپریشان کیا جس پر بنک سٹیٹمنٹ طلب کی تو ایف آئی اے ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹراور انسپکٹر عبدالوکیل کو بھی ساتھ شامل کرکے اس کو ہراسا ں وپریشان کرناشروع کردیا ہے اوررقم نہ دینے پر ڈاکٹر عاصم جیسا حشر کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اس لئے درخواست گذارکو ہراساں وپریشان کرنے اورغیرقانونی طور پر مقدمات میں ملوث نہ کرنے اورانکوائری میں شامل کرنے کے لئے نقول دینے کا حکم دیا جائے۔

ہراساں درخواست

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...