علیحدہ صوبہ تحریک کے سلسلہ میں ملتان لودھراں، کہروڑ پکا، دنیا پور کے وکلاء کی ہڑتال

علیحدہ صوبہ تحریک کے سلسلہ میں ملتان لودھراں، کہروڑ پکا، دنیا پور کے وکلاء ...

ملتان،مظفر گڑھ ، لودھراں(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار ، نمائندہ پاکستان ) ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ تحریک کے سلسلے میں گزشتہ روز عدالتی بائیکاٹ کیا گیا۔ اس ضمن میں گزشتہ روز ہائیکورٹ اورڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

بار کی جانب سے مکمل ہڑتال کی گئی اوروکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے پیش نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ دریں اثناء جنوبی پنجاب صوبہ بناؤ تحریک کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار لودھراں میں وکلاء نے ہڑتال کی اسی طرح تحصیل کہروڑ پکا ، اور تحصیل دنیا پور بار کے تمام وکلاء نے بھی جنوبی پنجاب صوبہ بناؤ تحریک کے حق میں ہڑتال کی اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا جس کی وجہ سے عدالت میں آئے ہوئے سائلوں کو پیشی کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مقامی ڈسٹرکٹ بار لودھراں کے وکلاء کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو ایک علیحدہ انتظامی یونٹ بنایا جائے۔

وکلاء ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...