زراعت اورلائیوسٹاک کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مسعود عالم شاہ

زراعت اورلائیوسٹاک کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مسعود عالم شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور (نامہ نگار)چےئرمین سٹینڈنگ کمیٹی امور داخلہ پنجاب مخدوم سید مسعود عالم شاہ ایم پی اے نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی کاوشیں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی وزیر اعلیٰ کے غربت مکاؤ پروگرام کے تحت ضلع رحیم یارخاں میں دوسرے مرحلہ میں تحصیل خانپور اور لیاقت پور کی 250مستحق اور بیوہ خواتین (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
میں اعلیٰ نسل کی 250بچھڑیاں اور جھوٹیاں تقسیم کرنے سے غربت کی سطح میں کمی واقع ہو گی میونسپل اسٹیڈیم لیاقت پور میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر اعظم نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں سی پیک منصوبے کی تیزی سے ہوتی ہوئی تکمیل پاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑا کرے گی ۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈاکٹر منصور احمد نے بطور خصوصی نمائندہ سیکرٹری لائیو سٹاک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سٹاف نے انتہائی ایمانداری اور دیانتداری سے اس منصوبے کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے بتایا کہ خواتین کودیے جانے والے تمام جانوروں میں ٹریکنگ چپ لگائی گئی ہے محکمہ لائیو سٹاک کے ماہرین باقاعدگی سے ان جانوروں کا ہر پندرہ روز بعد طبی معائنہ کرتے رہیں گے جانور مرنے یا چوری ہونے کی صورت میں نیا جانور فراہم کیا جائے گا تقریب سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاولپور محمد شبیر شاہد اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد اختر منڈھیرا نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک طاہر محمود بٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ لیاقت پور ،ڈاکٹر محمد سلیم لغاری ،چوہدری ڈاکٹر نعمان اشرف ،ڈاکٹر اشرف نعیم کے علاوہ ملک خالد محمود نائچ ،چوہدری کامران مسعود ،مہر مولا داد سیال ،جام سعید احمد ،رئیس طاہر محمود ،جام احمد ستار ،عمران اسلم ،ظفر پنسوتہ ،رفیق پڑھار،خالد گجر ،مہر عبدالوحید سیال ،حاجی محمد طارق علوی ،وحید اسلم رشدی ،قاضی حسن محمود ،محمد رفیق شاد ،رانا ہارون عباس، سید محمد عامر شاہ اور سینکڑوں خواتین اور مرد بھی موجودتھے۔
مسعود عالم شاہ