وزیر اعلیٰ کی طرف سے کالجز کے پرنسپلز کو بھجوایا جانیوالا مراسلہ جعلی نکلا

وزیر اعلیٰ کی طرف سے کالجز کے پرنسپلز کو بھجوایا جانیوالا مراسلہ جعلی نکلا

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے کالجز کے پرنسپلوں کو بھجوایا جانے والا مراسلہ جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے‘ بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے کالجز کو وزیر اعلیٰ کی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

طرف سے براہ راست ایک مراسلہ بھجوایا گیاہے جس میں کہا گیا کہ دسمبر ٹیسٹ 17فروری سے پہلے نہ لئے جائیں اور پروفیسروں کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہارات چلائے جائیں ، اس بابت ڈائریکٹوریٹ کالجز نے ڈی پی آئی کالجز کو آگاہ کیاجنہوں نے اس کی کاپی منگوالی ‘انکوائر ی کرنے پر یہ مراسلہ جعلی ثابت ہوا، ذرائع کے مطابق نجی تعلیمی ادارے سرکاری کالجز کے امتحانات تاخیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کے طلبا کو تیاری کا موقع نہ مل سکے‘ اب تمام کالجز کو بروقت ٹیسٹ لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...