زکریا یونیورسٹی کا 13 واں کانووکیشن 16 دسمبر کو ہوگا

زکریا یونیورسٹی کا 13 واں کانووکیشن 16 دسمبر کو ہوگا

ملتان( سٹاف رپورٹر )زکریا یونیورسٹی کا 13واں کانوووکیشن 16دسمبر کو ہوگا‘ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر چودھری نے مراسلہ ارسال کیا ہے کہ اس کانووکیشن من 8فیکلٹی کے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

طلبا وطالبات کو ڈگریاں اور گولڈمیڈل تقسیم کیے جائیں گے جن میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز‘فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز اینڈ لینگویجز، فیکلٹی آف سائنس ، ایگرکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن، فیکلٹی آف انجینئرنگ ‘ فارمیسی اورویٹرنری سائنسز شامل ہیں ، کانووکیشن کی ریہرسل 15دسمبر جمعرات کو کی جائیگی، جس میں طلبا وطالبات کی شرکت ضروری ہے‘ ان کو کانووکیشن کا مقررہ لباس لینا ہوگا، ہال میں طلبا کو صرف اس صورت میں داخل ہونے دیا جائیگا جب انکے پاس شعبہ کی سلپ ہوگی۔

کانووکیشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...