ضلعی چیئرمین مظفر گڑھ کا فیصلہ ‘ وزیر اعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو لاہور طلب کر لیا

ضلعی چیئرمین مظفر گڑھ کا فیصلہ ‘ وزیر اعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو لاہور طلب کر ...

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)ضلعی چیئرمین مظفرگڑھ کافیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب نے4بجے سہ پہر صوبائی اراکین اسمبلی وممبرقومی اسمبلی مظفرگڑھ کوطلب کرلیا۔ممبرقومی اسمبلی ملک سلطان ہنجرا،صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیارہنجرا(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

،ضلعی چیئرمین کے امیدوار ملک قاسم ہنجراکے ہمراہ لاہورروانہ۔تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے آج سہ پہر4بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ضلع مظفرگڑھ کے تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی وعہدیداران کوہنگامی طورپرلاہورطلب کرلیاہے۔کوٹ ادوسے ممبرقومی اسمبلی وہنجراگروپ کے قائدملک سلطان محمودہنجرا،صوبائی رکن اسمبلی حلقہ پی پی251کوٹ ادووصوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیارہنجرا،ہنجراگروپ کے ضلعی چیئرمین کے امیدوار ملک غلام قاسم ہنجراکے ہمراہ لاہورروانہ ہوگئے ہیں جبکہ ضلع بھرسے ہارون سلطان بخاری،عاشق گوپانگ،آبادڈوگر،ذیشان گرمانی،حمادنوازٹیپو،مرتضیٰ رحیم کھر،عامرطلال گوپانگ،میاں عمران قریشی،سبطین بخاری وغیرہ بھی لاہوروانہ ہوگئے۔ہنجراگروپ سے ملک غلام قاسم ہنجرا،بخاری گروپ سے ماریہ بتول بخاری،گوپانگ گروپ سے عمرگوپانگ،ڈوگرگروپ سے عون آبادڈوگرضلعی چیئرمین شپ مظفرگڑھ کے امیدوارہیں۔

ارکان اسمبلی طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...