بوریوالا روڈ پر ٹرالر اور کار میں تصادم ‘ 2 افراد جاں بحق

بوریوالا روڈ پر ٹرالر اور کار میں تصادم ‘ 2 افراد جاں بحق

وہاڑی(بیورو رپورٹ)بوریوالا روڈ پراڈا ظہیر نگر کے قریب ٹریلر اور کار میں تصادم مقامی تاجر رہنماء سمیت 2 افرادجاں بحق تفصیل کے مطابق مشہور تاجر رہنماء شیخ محمد طاہر اور ان کے برادر نسبتی (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

شیخ کامران بورے والا سے واپس وہاڑی گھر آ رہے تھے کہ اڈا ظہیر نگر کے قریب سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے کار ٹرالر کے نیچے جا گھسی، جس سے شیخ کامران موقع پر جاں بحق ہو گیا اور ریسکیو1122نے شیخ طاہر کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر بورے والا پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے،نماز جنازہ آج بروز ہفتہ مر کزی جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...