ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 2ارکان گرفتار، موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد

ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 2ارکان گرفتار، موٹر سائیکلیں اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) بستی ملوک پولیس کی خصوصی ٹیم نے ایس ایچ او سعید گجر کی سربراہی میں ملتان شہر اور دیگر علاقوں میں شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے اور مزاحمت کرنے پر شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے گروہ کے(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
دو ارکان کو ٹھٹھہ صادق آباد سے گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لوٹی ہوئی موٹر سائکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔بتایا جاتا ہے گروہ 5ارکان پر مشتمل ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مارنے میں مصروف بتائی جاتی ہے جبکہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش ملتان شہر اور گردونواح کے علاقوں میں2درجن سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے اور متعدد افراد کو دوران ڈکیتی زخمی بھی کیا پولیس ملزمان سے مصروف تفتیش ہیے اہم انکشافات متوقع ہیں۔