نیا بلدیاتی سیٹ اپ، ملازمین کی تھرڈ پارٹی سے تصدیق کا فیصلہ

نیا بلدیاتی سیٹ اپ، ملازمین کی تھرڈ پارٹی سے تصدیق کا فیصلہ

ملتان(خبرنگار)محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں نئے بلدیاتی سیٹ اپ کے تحت ڈپلائمنٹ پلان کے تحت ایڈجسٹ کئے جانے والے ملازمین کی تھرڈ پارٹی سے بھی تصدیق اور پلان کا آڈٹ کروانے کافیصلہ کیا ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کی ضلع کونسلوں اور میونسپل کارپوریشنوں کے ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں ڈویثرنوں کی سطح پر 9کمیٹیاں تشکیل دیکر تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے فوکل پرسن و ڈی جی انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ محمود مسعود تمنا کے مطابق ڈپلائمنٹ پلان کی 9کمیٹیوں کی طرف سے سکرونٹی کا عمل مکمل کرنے کے بعد اس تمام مرحلے کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھی تصدیق کروانے اور پلان کے آڈٹ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس ضمنمیں ایم ایس فشر کو ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...